رضا ربانی نے سفارتی محاذ پر بھارتی سیاستدان کو شکست دے دی

اسلام آباد: پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری کی ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جب بھارتی امیدوار ششی تھرور کے مقابل سینیٹر رضا ربانی انٹر پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے۔

شیری رحمٰن کمیٹی برائے پائیدار ترقی، جاوید عباسی ڈرافٹنگ کمیٹی کے رکن منتخب ، پارلیمانی سفارتکاری میں شاندار فتح ،دنیا بھر کی188 پارلیمان پر مشتمل یونین کی 131ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں شروع ہوگیا۔

بھارتی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجود پاکستانی امیدوار کی فیصلہ کن فتح ہوئی، پاکستان کا پارلیمانی وفد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں شریک ہے ۔

اسپیکر اسد قیصر بین الاقوامی پارلیمانی تنظیم آئی پی یو کی ایشیا پیسیفک گروپ کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس اہم عہدے کے لئے سینیٹر رضا ربانی کو نامزد کیا تھا ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس اتوار کو اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں بلغراد میں ہوا، بھارتی وفد کی بھرپور کوشش تھی کہ انتخاب موخر کر دیا جائے تا کہ انہیں انتخابی مہم چلانے کا موقعہ مل سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے