13 فٹ لمبے زہریلے کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل

بنکاک: جنوبی تھائی لینڈ کے ایک رہائشی علاقے کی گٹر لائن سے 13 فٹ لمبا خطرناک اور زہریلا کوبرا سانپ برآمد ہوا ہے، سانپ کے پکڑے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سب ہی سانپ زہریلی نہیں ہوتے تاہم اگر بھلے وہ زہریلے نہ ہوں لیکن ان کی موجودگی ہی دہشت قائم کرنے کے لیے کافی ہے اور سانپ زہریلا ترین کوبرا ہو تو کون ہے جو حواس پر قابو پاسکے، اس پہ ستم یہ کہ کوبرا سانپ 13 فٹ طویل اور پھرتیلا ہو تو کس کی مجال سامنا کرسکے۔

تھائی لینڈ میں ایک رہائشی عمارت میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب چوکیدار نے گٹر لائن میں دنیا کے سب سے زہریلے ترین اور خطرناک سانپ کوبرا کو دیکھا۔ خوف و دہشت میں مبتلا رہائشیوں نے فوراً ریسکیو ادارے کو فون کرکے مطلع کیا۔

ریسکیو ادارے کے 7 اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو قابو میں کرلیا۔ یہ کوبرا سانپ تھا جو نہایت زہریلا ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 13 فٹ جب کہ وزن 15 کلو ہے۔ یہ اب تک پکڑے جانے والے طویل ترین کوبرا سانپوں میں تیسرے نمبر پر ہے جسے معمولی طبی امداد کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ اب تک کا سب سے لمبا ترین کوبرا سانپ 19.2 فٹ کا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے