برطانوی شاہی جوڑے کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کےوطن واپس روانہ

اسلام آباد : برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

پاکستان سے بہت سی یادیں سمیٹ کر آج شاہی جوڑا نورخان ائیر بیس سے اپنے ملک کے لئے روانہ ہوئے ۔

معزز مہمانوں کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور دیگر عہدیداروں نے رخصت کیا ،روانگی سے قبل تحائف بھی دئیے گئے

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ہاتھ ہلا کر خدا حافظ کہا وطن واپسی پر شہزادی کیٹ نے سیاہ اور سفید مشرقی لباس زیب تن کررکھا تھا

پانچ روزہ دورے میں شہزادی کے خوبصورت مشرقی ملبوسات کی تعریف زبان زدوعام رہی برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول سے کیا تھا۔

شاہی جوڑے نے پانچ روزہ دورے میں انتہائی مصروف دن گزارا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے دورے میں صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی

شاہی مہمان نے فلاحی پروگرام کی تقریب کے ساتھ پاکستان مونامنٹ پر برطانوی ہائی کمشنر کے زیر اہتمام تقریب میں شریک ہوئے

برطانوی شاہی مہمان چترال بھی گئے جہاں کی خوبصورتی اور مہمان نوازی سے خوب متاثر ہوئے۔ جہاں ایک روز گزارنے کے بعد دورہ لاہور کے دوران ایس او ایس ولیج،شوکت خانم کینسر ہسپتال ، شاہی قلعہ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کی

موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی اور برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج صبح لاہور میں ایس او ایس ویلیج پہنچے جہاں انہوں نے کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا بعد ازاں شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آبادروانہ ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے