عمران خان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو سلام

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے۔

اِن حملوں میں دو سپاہیوں سمیت 5 شہری زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کیا۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے