اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک بڑی خامی کی نشاندہی’صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

fonکیا آپ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ؟ اگر ہاں تو بری خبر یہ ہے کہ ہیکرز نے اس کو ہیک کرنے کا ایک آسان طریقہ دریافت کرلیا ہے۔

چین کی ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی فرم کیوئی ہو 360 نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں موجود کروم میں ایک خامی دریافت کرلی ہے جس سے وہ ڈیوائسز پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں۔

محقق گوانگ گونگ نے اس خامی کا مظاہرہ ٹوکیو میں ایک کانفرنس کے دوران کرکے بھی دکھایا اور ایک فون پر مکمل انتظامی رسائی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

جاوا اسکرپٹ ورژن ایٹ کے میکانکی نظام کے ذریعے انہوں نے ایسا کرکے دکھایا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور محض ایک کوشش سے ہی ان کے فونز پر ہیکرز کنٹرول حاصل کرکے ان میں وائرس سافٹ ویئر انسٹال یا ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔

گوانگ گونگ کے مطابق یہ کمزوری اینڈرائیڈ کے ہر ورژن میں استعمال ہونے والے کروم کے تازہ ترین ایڈیشن میں موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی فون کی رسائی کسی ویب سائٹ پر ہوتی ہے تو ہیکرز کروم کے جاوا اسکریٹ وی ایٹ میں موجود خامی سے فائدہ اٹھا کر اس میں ایک خفیہ اپلیکشن انسٹال کرسکتے ہیں جس سے صارف کو آگاہ تک نہیں کیا جاتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوگل نے سام سنگ کے گلیکسی ایس سکس ایج میں سنگین سیکیورٹی مسائل کی نشاہدی کی تھی جن کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

گوگل کے اینڈرائیڈ سسٹم میں اکثر خامیاں سامنے آتی رہتی ہیں جو ہیکرز کے لیے صارفین کو آسان ہدف بنادیتی ہیں تاہم گوگل کی جانب سے ان پر قابو پانے کے لیے اپ ڈیٹس بھی متعارف کرائی جاتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے