“پاکستان کی عظیم خواتین”

“پاکستان کی عظیم خواتین”
میرے امریکی باس نے میری نئی کتاب کا عنوان پڑھا۔ پھر پوچھا،
“اس میں کس کس کا ذکر ہے؟”
“بے نظیر بھٹو کا ہے۔” میں نے بتایا۔
“انھوں نے کیا کیا تھا؟”
“وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔”
“اچھا۔ اور؟”
“اور ملالہ یوسف زئی کا ذکر ہے۔”
“انھوں نے کیا کیا تھا؟”
“انھوں نے پاکستان کے لیے نوبیل انعام حاصل کیا۔”
“خوب۔ اور؟”
“اور شرمین عبید چنائے کا ذکر ہے۔”
“انھوں نے کیا کیا تھا؟”
“انھوں نے دو بار آسکر حاصل کیا۔”
“واہ واہ۔ اور؟”
“اور عاصمہ جہانگیر کا ذکر ہے۔”
“انھوں نے کیا کیا تھا؟”
“وہ انسانی حقوق کی رہنما اور ڈکٹیٹرز سے لڑنے والی وکیل تھیں۔”
“بہت عمدہ۔ اور؟”
“اور نیلم منیر کا ذکر ہے۔”
“انھوں نے کیا کیا تھا؟”
“انھوں نے ففتھ جنریشن وار میں اگلے محاذ پر داد شجاعت دیتے ہوئے آئٹم نمبر کیا تھا۔”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے