ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایک گھر پر چھاپا مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ حوالدار نور علی شاہ شہید اور سپاہی جہانگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے