رابی پیرزادہ مودی پر خود کش حملے کیلئے تیار

رابی پیرزادہ نے گزشتہ ماہ جنگلی حیات کے ذریعے بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے پر للکارا تھا لیکن اب گلوکارہ نے نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی پیرزادہ نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے مودی کو ہٹلر مخاطب کرتے ہوئے ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا اور خود کو کشمیر کی بیٹی قرار دیا۔

خیال رہے کہ پہلے بھی گلوکارہ جنگلی حیات سے مودی کو للکارنے پر سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کی زینت بنی تھیں اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے چرچے جاری ہیں۔

ایاب نامی مداح نے لکھا کہ ’رابی پیرزادہ مجھے عقل سے فارغ لگتی ہیں جب کہ سکی نامی مداح نے انہیں شیرنی کہا۔

شہریار نامی مداح نے رابی پیرزادہ کو تجویز پیش کی کہ آپ وہاں بھارت جائیں مودی سے ملاقات کریں اور یہ مودی کو دکھائیں۔

جب کہ گمنام کھٹک نامی صارف نے گلوکارہ کی اس پوسٹ کو سستی شہرت قرار دیا اور لکھا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں اور جو برستے ہیں وہ گرجتے نہیں، کس حد تک جائیں گی شہرت کے لیے‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے