سرگودھا میں طالبات سے زیادتی کے تین مجرمان کو 104 سال کی سزا

سرگودھا میں طالبات سے زیادتی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے تین مجرمان کو 104 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طالبات سے زیادتی کے بعد ان کی فحش ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مجرم عدنان جاوید، اظہر بلال اور عاطف رضا کے خلاف 17 نومبر 2017 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 5 طالبات نے اپنے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان طالبات سے دوستی کرتے، ان سے زیادتی کرتے اور فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے ان سے لاکھوں روپے ہڑپ کر چکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان جاوید کو 44 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم اظہر بلال کو 47 سال قید اور ساڑھے 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ مجرم عاطف رضا کو 13 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تینوں مجرم سرگودھا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم تھے جنہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے