مظفرگڑھ میں مدرسے کے طالبعلم کو آگ لگادی گئی

مظفرگڑھ: نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم محمد یعقوب پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی جسے نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی مطابق آگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

ورثاء کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق طالب علم یعقوب مدرسے سے دولت واہی میں اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں کھیت میں چھپے نامعلوم شخص نے اس پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کرلیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے