‏جےیوآئی کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار

‏جےیوآئی کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا . وہ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد میں تھے .

مفتی کفایت اللہ کے صاحبزادے حسین کفایت نے آئی بی سی اردو کو بتایا کہ ان کے والد کو صبح چار بجے سوتے میں جگایا گیا . اسلام آباد اور مانسہرہ پولیس نے مشترکا کارروائی کی اور انہیں گرفتار کر کے لے گئے .

مفتی کفایت اللہ کچھ دنوں سے پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے مختصر عرصے میں مقبول ہو گئے تھے . انہوں نے ایک شو میں اینکر کو مخاطب کر کے کہا کہ پروگرام میں پاک فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کو نہ بلایا کریں کیونکہ ہم جنگ پر نہیں ، بلکہ سیاست پر گفتگو کر تے ہیں .

مفتی کفایت اللہ ‌اپنہ سخت بیانی کے باوجود مدلل گفتگو کرتے ہیں اور اسی وجہ سے مقبول بھی ہیں.

دوسری جانب اسلام آباد پولیس مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے بارے میں سختی سے تردید کررہی ہے، ڈی ائی جی آپریشنز کے مطابق "اسلام آباد پولیس نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے بارے میں نہ ہی کہیں چھاپہ مارا ہے اور نا ہی انہیں گرفتار کیا ہے ".

صحافیوں نے اپنے ذرائع سے معلوم کیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ای الیون تھری اسلام آباد میں واقع مسجد طوبی سے صبح چار بجے گرفتار کیا اور ہری پور لے گئے . بعد ازاں انہیں مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے