وزیراعظم اور کابینہ کو گھر بھجوائیں گے: فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت کو گھر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

وحدت روڈ پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی تو سیاسی احتجاج شروع ہوا ہے، ہم وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھر بجھوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا اور کون کہتا ہے فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا، اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا توآزادی مارچ مزید سخت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی مگر ڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی۔

خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کا کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ جاری ہے جو کل اسلام آباد پہنچے گا۔

آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور جے یو آئی (ف) کےدرمیان معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے