سبزیوں کا راجا : سفید بینگن

جنوبی ایشیاء میں بینگن کو اس کی خوبیوں اور غذائیت کی وجہ سے سبزیوں کا راجہ اور غریبوں کے لئے گوشت قرار دیا جاتا ہے۔

بینگن کا ایک نام ایگ پلانٹ بھی ہے جو اس کی سفید قسم کی وجہ سے اسے دیا گیا ہے ۔ سفید بینگن مرغی یا بطخ کے انڈوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

دوسری جانب اصل میں یورپ میں کاشت کیا جانے والا بینگن گہرے جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔ چین میں کھایا جانے والا بینگن بنفشی رنگ کا ہوتا ہے۔ تھائی لینڈ اور بھارت میں سبز اور پیلی قسم بھی کاشت کی جاتی ہے۔

بھارت کے کچھ علاقوں میں نارنجی رنگ کا بینگن بھی کاشت ہوتا ہے‘ بینگن دو رنگے بھی ہوتے ہیں۔ یہ مزیدار سبزی گہرے جامنی رنگ سے لے کر سفیدی مائل رنگ تک کئی رنگوں میں دستیاب ہے‘ باقی تمام رنگ بہت نایاب ہیں اور دنیا کے چند خطوں میں ہی کاشت ہوتے ہیں۔

بینگن کی تاریخ اس کے رنگ کی مانند ہی شوخ اور شاندارہے۔ یہ ہمیشہ سے ہی عربی٬ یونانی اور ایشیائی کھانوں کا خاص حصہ ّرہا ہے۔ امریکہً کینیڈا اور آسٹریلیا کے رہنے والوںنے اسے ایگ پلانٹ کا نام دیا ۔ ہندی میں بینگن ، فارسی میں بادمجان اور عربی میں البادمجان کہتے ہیں۔ یہ رنگ اور نام کے علاوہ شکل اور سائز میں بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ انڈے کی طرح بیضوی‘ لمبوترے‘ گول اورگھنٹی نما بھی ہوتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر بینگن‘ انگور جتنا چھوٹا اور 16 انچ تک لمبا بھی ہو سکتا ہے‘بعض علاقوں میں 2 پونڈ تک وزنی بینگن بھی کاشت ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے