امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رہائشگاہ کیوں بدلی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سے اپنی رہائش گاہ تبدیل کر لی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سرکٹ کورٹ میں جمع کرائے گئے کاغذات کے ذریعے پتہ چلا کہ امریکی صدر نے اپنی ذاتی رہائش گاہ تبدیل کر لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر کے آخر میں نیویارک سے اپنی رہائش گاہ تبدیل کر کے فلوریڈا پام بیچ میں سکونت اختیار کر لی۔

امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے بتایا کہ مجھے ذاتی رہائش گاہ نیو یارک سے فلوریڈا منتقل کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے برا لگا لیکن نیو یارک کو سالانہ لاکھوں ڈالر دیئے، پھر بھی مجھ سے وہاں بہت برا سلوک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر ہمیشہ نیویارک کے عوام کی مدد کے لیے حاضر رہوں گا اور نیویارک کے لیے ہمیشہ دل میں ایک خاص مقام برقرار رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب میں اور میری فیملی وائٹ ہاؤس کی جگہ فلوریڈا کے پام بیچ میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔

نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر کے قریبی شخص کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس کی وجہ سے اپنی رہائش گاہ نیویارک سے فلوریڈا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ فلوریڈا میں انکم ٹیکس اکٹھا نہیں جاتا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے قریبی شخص کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹیکس کے حوالے سے مین ہٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی کے کیس کے باعث شدید غصے میں تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ رہائش گاہ کی تبدیلی سے اس کیس پر کیا اثر پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے