آسٹریلیا، آزادی اظہار رائے اور قانون

اپنی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان میں شروع ہی سے صحافتی آزادی حکومتوں کی آنکھوں میں چبھتی رہی ہے،چاہے وہ جمہوری دور ہو یا کسی ڈکٹیٹر کی حکومت، سب نے ہی کسی نہ کسی شکل میں اس حوالے سے خدشات ظاہر کئے ہیں ،عموما آ زادی اظہار کو دبانے کے لئے سخت قانون سازی کا سہارا لیا گیا،ان قوانین کی تاریخ پرانی ہے مگر پاکستان میں اس کا آغاز سیفٹی ایکٹ نامی قانون لاکر کیا گیا۔

[pullquote]آزادی اظہار پر قدغنیں[/pullquote]

آزادی اظہاراور صحافتی پاپندیوں کی نئی شکل آج کل پاکستان میں غیر اعلانیہ سنسر شپ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔اس پر اکثر بحث و مباحثہ بھی ہوتا رہا اور بہت کچھ لکھا بھی گیا،مگر جہاں آج کل آزادی اظہار پر قدغنیں اور پابندییاں لگائی جا رہی ہیں اور بیش تر صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، وہیں ترقی یافتہ ممالک اور حکومتیں بھی ان معاملات میں الجھی نظر آتی ہیں، جس لی حالیہ مثال آسٹریلیاہے ،جہا ں متعدد بڑے اخبارات و رسائل ،ان دنوں آزادی صحافت کے لیے آواز اٹھارہے ہیں، جس کا آغاز رواں سال جون میں ہوا ، جب مقامی پولیس کی جانب سے دارالحکومت کینبرا میں واقع نیوز دفتر اور بعد ازاں سڈنی میں آسٹریلیائی نشریاتی کارپوریشن کےہیڈ کوارٹراور ایک صحافی کے گھر پر چھاپے کے بعد ہوا۔

[pullquote]کشیدگی کا آغاز[/pullquote]

حکومت اور صحافتی اداروں کے درمیان اس کشیدگی کا آغاز تب ہوا، جب روزنامہ ہیرالڈ سن نےآسٹریلوی اسپیشل فورس کے افغانستان میں مردوں اور بچوں کے قتل کے واقعات کی تفصیل شائع کی،آسٹریلوی حکومت اب تک اطلاعات کی رسائی اور ابلاغ کے حوالے سے 22 بار قانون سازی کر چکی ہے،حکومت کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ وہ آزادی اظہار کے لئے کوشاں ہیں، مگر وہ خفیہ اطلاعات کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایسی آراء اور معلومات کی فراوانی نہیں چاہتے جو ہماری ثقافتی اقدار کے منافی ہو۔

[pullquote]صحافتی تنظیموں کا اتحاد اور یکجہتی[/pullquote]

اس سلسلے میں جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ صحافتی تنظیموں کا اتحاد اور یکجہتی ہے، جس کی مثال پاکستان میں کم ہی ملتی ہے،احتجاج اور کشیدگی کو اس وقت بین الاقوامی میڈیا میں پزیرائی ملی ،جب پیر کے روز آسٹریلیا کے تمام بڑے اخبارات و رسائل نے بطور احتجاج پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیااوربڑے نشریاتی اداروں پر پرائم ٹائم دورانئے میں بلیک آؤٹ چھایا رہا، ملک کے بڑے اخبارات نے لکھا:

[pullquote]”ایسی صورت میں جب حکومت آپ سے سچ بولنے کا حق چھین لیا جائے تب وہ کیا شائع کرسکتے ہیں؟[/pullquote]

ایسی صورت حال میں جب اخبارات کی اشاعت غیر معمولی صورت حال سے گزر رہی ہو ،ایسے میں عوام اوراطلاعاتی اداروں میں ایک گو مگو کی سی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے، عوام اپنی حکومت کے حوالوں سے اپنے سوالات کے جوابات سے محروم ہو جاتی ہے۔ ایسے ممالک جہاں جمہوریت ایک عرصے سے ہو وہاں ایسی صورت حال غیر معمولی صورت حال کو پیدا کرتی ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب چرچا رہا اور آسٹریلوی حکومت کے ان اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،دنیا بھر کے صحافیوں، قانون دانوں اور تجزیہ کاروں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے