نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 37 پیسے اضافے کی منظوری ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے