لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنےکا حکم دے دیا۔

ہڑتال سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران ینگ ڈاکٹرز نے کمرہ عدالت میں شورشرابا بھی کیا جس پر پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے باہرنکال دیا۔

کیس کی سماعت کےدوران سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ایم ٹی آئی قانون بنانے میں سب کو شامل کیا گیا لیکن ایک مخصوص طبقہ ہے جو ہڑتال کررہا ہے۔

اس موقع پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،اس وقت ڈینگی،اسموگ اوردیگرمسائل چل رہے ہیں لیکن ڈاکٹر زہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کس طرح کی جاسکتی ہے،آرڈیننس 2 ستمبر کو آیا اس لیے ہڑتال پری میچور ہے۔

عدالت نے ینگ ڈاکٹرزکو حکم دیا کہ وہ لکھ کردیں کہ ہڑتال نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جاری ہڑتال کے باعث بیشتر سرکاری اسپتال کی او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور لیبارٹریاں مسلسل 29 ویں روز بھی بند ہیں جب کہ گزشتہ10 روز سے ان ڈور میں بھی ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور نرسز کی ہڑتال جاری ہے ۔

ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں جب کہ ہڑتال کی وجہ سے اسپتالوں میں آنے والے مریض پریشان ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے