حیدرآباد اور لڑکی کا الزام غلط ہے,پیر کو جواب دوں گا: عمراکمل

umerغیراخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کی زد میں آئے عمر اکمل نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد اور لڑکی کا الزام بالکل غلط ہے حیدرآباد معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا پی سی بی کو پیر کی صبح نوٹس کا جواب دے دوں گا آگے پی سی بی کی مرضی ہے جو بھی میرے ساتھ معاملہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ  میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ میں پاکستان کی طرف سے لمبے عرصے کیلئے کھیلنا چاہیے میری درخواست ہے کہ مجھے مسائل میں نہ الجھایا جائے کرکٹ میرا شوق ہے جس کو ختم نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والے الزامات بے بنیاد ہیں میڈیا نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے میرے اہل خانہ کو مجھ پر لگائے گئے الزامات سے دکھ ہوا شاہد آفریدی نے ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کیا اوراب بھی حمایت کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں ، سخت ٹریننگ بھی کررہاہوں ، ٹیم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے