جاپان کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ٹوکیو: جاپانی کسٹم حکام نے کوبی شہر کی بندرگاہ سے 73 ملین ڈالر مالیت کی 400 کلو افیون پکڑ لی۔

حکام کے مطابق شہر میں منشیات کے حوالے سے یہ انکشاف گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑی جو مقدار کے لحاظ سے جاپان میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے فی الحال اضافی معلومات فراہم نہیں کر سکتے کیونکہ ابھی اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس کارروائی سے چند ماہ قبل بھی جاپانی کسٹم حکام نے وسطی جاپان کے صوبے ایچی کی بندرگاہ سے 177 کلوگرام افیون پکڑی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں کہ یہ افیون کہاں سے لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں منشیات کے حوالے سے قوانین انتہائی سخت ہیں اور اگر کوئی شخص اس جرم میں پکڑا جائے تو اسے سخت سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے