پنجاب حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے مصنوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فارمر مارکیٹس کے قیام اور بڑے شہروں میں ہوم ڈلیوری سسٹم شروع کرنےکافیصلہ کرلیا۔

چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمت ایپ کے ذریعے اب اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پرآن لائن خریداری ممکن ہوسکےگی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں ہوم ڈلیوری سسٹم بطورپائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا جب کہ آئندہ ہفتے سے مختلف اضلاع کی 30 منڈیوں میں فارمرمارکیٹس کا آغاز کردیاجائے گا۔

چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ان مارکیٹس میں کسان براہ راست سستی سبزیاں، پھل اور دیگر غذائی اجناس فروخت کرسکیں گے، بعدازاں ہرضلع میں تحصیل کی سطح پر دو فارمر مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔

چیف سیکریٹری نے افسران کو عام دکانداروں کی بجائے ہول سیلرز پر زیادہ کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران منڈیوں میں نیلامی کی خود نگرانی کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے