آرمی چیف کے مطالبے پر بولیویا کے صدر مستعفی

بولیویا کے صدر ایو مورالز نے متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں صدر ایو مورالز کی جانب سے اپنی فتح کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والے فسادات میں 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

ملک میں بڑے پیمانے پر پھوٹنے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد بولیویا کے ملٹری چیف جنرل ولیمز نے صدر ایو مورالز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

جنرل ولیمز کا کہنا تھا کہ داخلی صورت حال کے پیش نظر صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا، استعفےکا مقصد استحکام برقرار رکھنا ہے۔

ایو مورالز نے بولیویا کے سرکاری نشریاتی ادارے پر قوم سے خطاب میں صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

بولیوین صدر کے مستعفی ہونے پر اپوزیشن کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی دیں۔

یو این سیکریٹری جنرل کا اظہار تشویش
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بولیویا کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ تشدد سے باز رہتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کا پرامن حل تلاش کیا جائے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے