چوہدری نثار نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی

ch وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھار ت میں پاکستانیون کی تضحیک کی گئی اور اب کتنے لوگوں کے منہ کالے کرائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کا فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے لیکن میں قومی ٹیم کے دورے سمیت بھارت کے ہر قسم کے دورے کی بھرپور مخالفت کروں گا کیونکہ پاکستان کی جانب سے ہر بار اچھا قدم اٹھایا گیا، وزیراعظم نوازشریف نے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اس طرح کے کئی اقدام کیے گئے لیکن اس کا بھی کوئی لحاظ نہیں کیا، بھارت نے پاکستان کے جواب میں ہر بار دشمنی کا اقدام اٹھایا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بھارت سے سیریز میں بات پیسوں کی نہیں عزت کی ہے، بھارت میں غلام علی، خورشید قصوری اور نجم سیٹھی سمیت پاکستانیوں کی تضحیک کی گئی اور اب کتنے لوگوں کے منہ کالے کرائیں گے جب کہ جو لوگ منہ کالے کرتے ہیں ان کے اپنے دل کالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوسینا کو  فائن آرٹس اور کھیلوں کی سطح پر بھی دورہ گوارا نہیں، شیوسینا کی جانب سے دورے روکنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے جب کہ بھارتی حکومت بھی شیوسینا کے ساتھ کھڑی ہے لہٰذا شیوسینا کے خلاف معاملہ ہر سطح پر اٹھانا چاہئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے