نواز شریف کی غیر موجودگی میں ان کا مشن جاری رہے گا: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان میں غیر موجودگی میں مسلم لیگ ن ان کا مشن جاری رکھے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کے لیے نیک جذبات اور ہمدردی پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے لیے انسانی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، اے این پی، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے دشمنی کی سیاست کی بجائے مفاہمت اور انسانی بنیادوں کی سیاست کو فروغ دیا اور انسانی ہمدردی کی مخالفت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، نواز شریف کے لیے دعائیں کرنے پر 22 کروڑ پاکستانیوں کا بھی مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی پاکستان میں غیر موجودگی میں بھی ان کا مشن جاری رکھے گی۔

[pullquote]’نواز شریف منگل کو علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے‘[/pullquote]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف منگل کو علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا اور نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے آپس میں صلاح مشورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسٹیرائیڈ کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ ان کے پلیٹیلیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے بھی نواز شریف کو ادویات دی جا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی اور منگل کو ہی نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف طبیعت بہتر ہونے پر ہی بیرون ملک روانہ ہو سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے