داعش کے رہنماؤں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: اوباما

obama امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شدت لائیں گے اور داعش کے رہنماؤں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ترکی میں جاری جی 20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شدت لائیں گے اور داعش کے رہنماؤں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی جب کہ داعش کی سپلائی اور فنڈنگ کو روکنے کے لیے عالمی بھی سطح پر رابطے بڑھا رہے ہیں، داعش کے خلاف شامی اور عراقی فورسز کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں سفارتی محاذ پر پیشرفت ہو رہی ہے، ہمارا مقصد دہشت گردی کو تباہ کرنا ہے لہٰذا شام کے مہاجرین پر دروازے بند کرنا غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے ساتھ داعش کے معاملے پر انٹیلی جنس تعاون میں تیزی لا رہے ہیں کیونکہ پیرس حملوں کے وقت امریکا کے پاس کوئی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے