96 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کِلر یوسف ٹھیلے والا گرفتار

کراچی پولیس نے 96 افراد کے قتل میں الزام میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنے بیان میں فاروق ستار سے رابطےکا دعویٰ بھی کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) شرقی اظفر مہیسر نے بتایا کہ اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس اور سولجر بازار پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کِلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتارکیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم نے 30 افراد کو خود قتل کرنے کا اعتراف کیا اور وہ 66 لاشیں بھی ٹھکانے لگا چکا ہے، اس کے نیٹ ورک میں 40 سے زائد افراد ہیں، ملزم نے تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جب کہ ملزم نے اپنے بیان میں فاروق ستار سے رابطے کا دعویٰ بھی کیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم پر 1995 سے اب تک 96 افراد کے قتل کاالزام ہے، ملزم 1996 میں گرفتار ہوا اور 1997 میں رہا ہوا، ملزم اس سے قبل 2017 میں گرفتار ہوچکا ہے اور اس وقت پے رول پر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سمیت 50 ٹارگٹ کِلرز ایسے ہیں جو گرفتار ہو کر پے رول پر رہا ہوئے اور پھر لاپتہ ہوگئے۔

دوسری جانب سےایم کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ فاروق ستارنے خود پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع چشتی نگر کے مکینوں سے اظہار یکجتی کے موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے اوپر لگنے والے الزام کی فوری تردید کر دی اور کہا کہ یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتا، یہ میرے خلاف سازش ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے