ایک ساتھ 8 پینٹیں پہننے والی چور خاتون

جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا میں خاتون نے جینز چرانے کا انوکھا انداز اپنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وینزویلا کی ایک دوکان کی وائرل ہونے والے ویڈیو میں ایک خاتون کو خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے کسی دوکان سے 8 جینز کی پینٹیں چرائی اور اس کے لیے انہوں نے انوکھا طریقہ اپنایا۔

ویڈیو میں خاتون ایک باتھ روم میں موجود ہیں اور ایک ایک کرکے جینز کی پینٹ اتارتی جارہی ہیں جن کی مجموعی تعداد 9 تھی۔

برطانوی جریدے کے مطابق خاتون نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کی تاہم یہ بات ابھی سامنے نہیں آسکی یہ واقعہ وینزویلا کس دکان یا مال میں پیش آیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر حیرانی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سوشل میڈیا پر کسی خاتون کا چوری کا واقعہ وائرل ہوا ہو بلکہ اس سے قبل بھی اگست میں ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں تین خواتین کا ڈکیتی کا منصوبہ ناکام ہوگیا تھا کیونکہ ان میں سے ایک خاتون اسی اسٹور کے اندر اپنا بچہ بھول گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے