پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا

khelپاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو شارجہ میں کھیلا جائے گاجب کہ کپتان اظہرعلی کو سیریز میں برتری کے ساتھ ٹیم کمبی نیشن کو درست کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ون ڈے میچزکی سیریز 1-1 سے برابر اور دونوں ہی ٹیمیں اپنی برتری ثابت کرنے کیلیے کافی پُراعتماد ہیں، میزبان کو سیریز میں کامیابی کے ساتھ کمبی نیشن کو بھی درست کرنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اب تک ہونے والے 2 مقابلوں میں الگ اوپننگ  جوڑیاں میدان میں اتاری گئیں، بلال آصف اور بابر اعظم میں سے کوئی بھی ٹاپ آرڈر پر اظہر علی کے ساتھ مل کر بڑی شراکت نہیں بنا پایا۔

اگراحمد شہزاد کو میدان میں اترنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو یہ گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے مقابلے کی تیسری اوپننگ جوڑی ہوگی۔ پہلے ون ڈے میں سنچری سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ گذشتہ مقابلے میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے جس سے میچ پر انگلش گرفت مضبوط ہوئی۔ پاکستان کیلیے اس وقت تشویش کا بڑا سبب لیگ اسپنر یاسر شاہ کی عدم دستیابی ہے، وہ اتوار کو پریکٹس کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکارہوگئے تھے۔

اگرچہ دوسرے ون ڈے میں بغیر کسی وکٹ کیلیے انھیں 70 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تاہم شارجہ میں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی،یہاں مقابلہ اسی سلو وکٹ پر ہوگا جس پر دونوں ٹیموں میں تیسرا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا، یاسر کی جگہ ظفر گوہر کی ون ڈے کرکٹ میں انٹری ہوگی جو بیٹ کے ساتھ بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، توجہ کا مرکز شعیب ملک ہوں گے۔

جنھوں نے تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا تھا، انھیں اپنی 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے کیلیے مزید ایک شکار درکار ہے۔ کپتان اظہرعلی نے کہاکہ ہم جس انداز میں دوسرامیچ کھیلے اس طرح کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی، ہمیں جارحانہ انداز اپنانا ہوگا، کامیابی کیلیے انتہائی مثبت کرکٹ کھیلنا ضروری ہے۔

ادھر انگلینڈ کی جانب سے فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان بہت کم ہے، سب سے زیادہ پریشان جوئے روٹ ہیں جو ٹاپ ون ڈے بیٹسمین ہونے کے باوجود گذشتہ دونوں مقابلوں میں جدوجہد کرتے دکھائی دیے، اس بار وہ تلافی کے خواہاں ہیں، انھیں رواں برس تمام فارمیٹس میں رنز کی تعداد 2000 تک پہنچانے کیلیے صرف تین رنز مزید درکار ہیں۔ یہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شارجہ اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا 219 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہوگا،انگلش ٹیم یہاں1999 کے بعد پہلی مرتبہ ایک روزہ میچ کھیل رہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے