امریکا کی 23 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکارکردیا

panahروس میں حالیہ حملوں کے بعد امریکا کی 23 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی 23 ریاستوں کے گورنرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گری کے خدشے کے پیش نظر شامی پناہ گزینوں کو اپنی ریاستوں میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ ریاستی گورنروں نے پیرس خودکش حملے میں ملوث مشکوک  حملہ آور کے قریب سے ملنے والے شامی پاسپورٹ کو بنیادبنا کر کہا گیا ہے کہ پیرس حملوں میں مبینہ طور پر شامی لوگ ملوث ہیں اس لئے پناہ گزینوں کو اپنی ریاستوں میں جگہ نہیں دے سکتے۔

جن ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کیا ان میں ٹیکساس، جورجیا، اوہائیو، فلوریڈا، انڈیانا، الباما، آریزونا، شمالی کیرولینا، لوسیانا، مشی گن، آرکنساس اور دیگر شامل ہیں جب کہ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صدر اوباما کو واضح خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ریاست شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے اور پیرس حملوں کے بعد اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جوبائڈن نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ نہ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے شامی متاثرین کو پناہ نہ دی تو یہ جنگجو تنظیم داعش کی فتح ہوگی اور ہم داعش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے