وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے نام تجویز کر دیئے

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے۔

ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کا جواب دے دیا۔

خط کی کاپی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعطم نے سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے نام تجویز کیے ہیں۔

عمران خان نے بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان اور سندھ کے لیے دو ممبران کے تقرر کی منظوری دی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے دونوں ممبران سے حلف لینے سے معذرت کر لی تھی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے طریقہ کار کو غلط قرار دیا گیا تھا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو معطل کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے