نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے اور اب ملک میں پرانا نظام نہیں چل سکتا۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئر افسران کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان اور آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر سمیت فردوس عاشق اعوان، ذوالفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبرنے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے نئی تعیناتیوں پر افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے، ملک میں معیشت مستحکم ہو رہی ہے جس کے لیے اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے اور ملک میں پرانا نظام اب نہیں چل سکتا۔

[pullquote] نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے: عمران خان[/pullquote]

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نےاپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے، اس لیے سب افسران کو ہدایت کرتا ہوں کہ آپ نے سب کام میرٹ پر کرنے ہیں اور کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا، ہم افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے وزراء اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت کرنا آپ کا اولین فرض ہے، غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشش کریں، بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ آپ کا کام کمزور کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سب کو سختی سے تاکید کی کہ طاقت صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے استعمال کی جائے۔

[pullquote]آپ کی ذمہ داری ہے کہ غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں: وزیراعظم[/pullquote]

عمران خان کا کہنا تھا کہ مگر پنجاب میں امن وامان اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے، پہلے تھانوں میں طاقتور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا مگر اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ غریب کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کریں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ پنجاب کے صوبائی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئیر افسران سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے