اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی سفارشات منظور

وزیراعظم عمران خان نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق پنجاب حکومت کی سفارشات منظور کر لیں جن کے تحت لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات بھی لگائے جائیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھیں۔

ان سفارشات میں کہا گیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگائے جائیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی 250 بسیں ہائیبرڈ یا الیکٹرک انجنز پر منتقل کی جائیں گی۔

سفارشات کے مطابق صوبے می پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے نئی خریدی جانے والی بسیں بھی ہائبرڈ، سی این جی یا الیکٹرک کے ذریعے ہی چلیں گی اور صرف پیٹرول اور ڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد ہو گی۔

اسی طرح سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل رولنگ انڈسٹریز اور اینٹوں کے بھٹوں کو آئندہ دسمبر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لاہور، گوجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں بلکہ سانس کی بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے