پیر : 14 ستمبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے روزانہ کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ[/pullquote] دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں روزانہ بنیادوں پر کل اتوار کو ایک نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔ ایک دن میں عالمی سطح پر اس وائرس سے متاثرہ انسانوں کی تعداد میں تقریباﹰ تین لاکھ آٹھ […]

دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں رشکئی اقتصادی زون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا […]

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سامنے آگئيں

پنجاب حکومت کی جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات سامنے آگئيں۔ پنجاب حکومت کا وفاقی وزارت قانون کو لکھا گیا خط سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 جنوری کو خط کے ذریعے نوازشریف کو آگاہ کیا گیا کہ مطلوبہ میڈیکل رپورٹس […]

کیا آپ نوجوان دکھنے والے باپ اور بیٹی کی عمر کا فرق بتاسکتے ہیں؟

چین سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی اور ان کے نوجوان دکھنے والے والد کی تصاویر نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کررکھی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہےکہ ان کے والد کے نوجوان نظر آنے کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں ساتھ دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور انہیں بوائے فرینڈ بنادیتے ہیں۔ […]

کورونا ایس اوپیز کےتحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے کل سے کھول دیے جائیں گے

کورونا ایس اوپیز کےتحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے کل سے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔ تقریباً ساڑھے 6 ماہ کی بندش کے بعد کل سے چاروں صوبوں میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اوردسویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آغازکر دیا جائے گا۔ کل سکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید […]

وزیراعظم پر کورونا میں مبتلا حمزہ شہباز کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس طرح سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت برتی گئی، اب وہی کچھ […]

بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا بل سینیٹ میں پیش

مسلم لیگ ن نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔ ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی نے بچوں ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرایا، بل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی ترمیم شامل کی گئی ہے۔ […]

کراچی: کلفٹن میں غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

کراچی: کلفٹن کے بلاک 5 میں 10 روز قبل قتل کی جانے والی غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق خاتون کے قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں خاتون کا شوہر اور اس کا ملازم شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا […]

موٹر وے زیادتی کیس: ملزم وقار کے سالے عباس نے بھی گرفتاری دیدی

موٹر وے زیادتی کیس میں خود پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کے سالے عباس نے بھی اپنی گرفتاری دیدی۔ ذرائع کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور زیر حراست ملزم وقارکے سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ […]

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہبازشریف کی ابتدائی مراحل میں اہلخانہ کو طلب نہ کرنے کی استدعا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس کے ابتدائی مراحل میں اہلخانہ کو طلب نہ کرنے کی استدعا کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ […]