آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون […]

شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے: حفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو ان کا متبادل دیکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں حفیظ شیخ نے کہاکہ شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں،ان کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبر […]

کورونا وائرس: چین میں ہلاکتیں ہزار سے تجاوز، ہوبئی کے اعلیٰ عہدیدار برطرف

چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکر گئی جس کے بعد حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے متعدد اعلی عہدیداروں کوبرطرف کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی میں کورونا وائرس کے باعث پیر کے روز 103 ہلاکتیں ہوئی […]

کابینہ کا اجلاس آج، غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائیگا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تقریباً 18 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے […]

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور: ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں […]

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے […]

شہید اعظم محمد مقبول بٹ شہید جدوجہد آزادی کا استعارہ

”ہمارے لیے عہدے اور منصب منزل نہیں“(شہید اعظم محمد مقبول بٹ) حق شناسی اور خداپرستی کا دعویٰ رکھنے والوں کے لیے بہترین زندگی وہ ہے جو سچائی کا شعور حاصل کرنے اور اس شعور کی روشنی میں انفرادی واجتماعی زندگی کی تزئین و آرائش میں صرف ہو اور بہترین موت وہ ہے جو ظلم وجہالت […]

لنڈا فروش کا اکلوتا بیٹا

تقریباً ایک سو دس پندرہ سال پہلے یہ مفلوک الحال لٹا پٹا خاندان روس سے آیا اور غریب نواز قسم کے شہر نیویارک میں آباد ہو گیا۔ تب کا نیویارک اب کے کراچی سے ملتا جلتا شہر تھا۔ خاندان کے سربراہ کو اور کچھ نہ سوجھا تو اس نے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کا کاروبار شروع […]

قوم ناکام کیوں ہوتی ہے؟

اسلام آباد سے محبت کرنے والے اسے ’اسلام آباد ، دی بیوٹی فل‘کہتے ہیں اور ٹھیک کہتے ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے امڈتے بادلوں تلے دو رویہ جھومتے درختوں کے بیچوں بیچ برکھا کی بوندوں میں بھیگتی سڑکوں کے نشیب و فراز آنکھ میں ٹھنڈک بن کر اترتے ہیں۔ وہی نیشا پور کے نظیریؔ کی […]

حکومت کا معاشی ویژن کیا ہے؟

کیا ان ڈائرکٹ ٹیکسوں کے سونامی سے معیشت بہتر کی جا سکتی ہے؟ کیا افراط زر کے آزار سے معیشت کو قدموں پر کھڑا کیا جا سکے گا اور کیا ڈاکومنٹیشن آف اکانومی کے نام پر پھیلائے گئے خوف کے اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کو تیار ہو گا ؟ قوالوں […]