انڈیا میں ایک اور بڑے اداکار نے بھی خود کشی کرلی

گزشتہ برس ابھرتے ہوئے نوجوان اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی اور پولیس نے اسے خود کشی قرار دیا تھا۔اب سشانت کی ہٹ فلم ’دھونی‘ میں آنجہانی اداکار کے ساتھ کام کرنے والے ایک فنکار نے بھی مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے […]

پیر : 15 فروری 2021 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]سعودی عرب کے جدا اور ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، حوثی باغی[/pullquote] یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے پیر کے روز سعودی عرب کے جدا اور ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے مطابق یہ حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے […]

آئندہ بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) جاوید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف جاری رکھا جائے گا، ادویات، فوڈ آئٹم سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ چیئرمین […]

وزیراعظم : ملک کومزید قرضوں کی دلدل سے بچانے کے لیے آمدن واخراجات میں توازن یقینی بنایا جائے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے مختلف مجوزہ اقدامات پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گندم کی پیداوار، اس کی ملکی ضروریات اور سرکاری سطح پر خریداری […]

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے کٹاس راج مندر کا انتظام واپس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ملتان پرلاب مندر کی […]

سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان کے اعتراض کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے معاملے پر […]

وزیراعظم نے عوامی شکایات حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے عوامی شکایات بروقت حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا۔ وزیراعظم آفس کےمطابق پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی جس کی بنیاد پر 263 افسران کو وارننگ ،7 افسران کو شوکاز، 833 افسران کو محتاط رہنےاور 111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ […]

منال نے احسن محسن سے محبت کا اقرار کر لیا

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کو اکثر مقامات پر ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر احسن محسن اکرام کی دادی کی سالگرہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی تھیں جس میں منال احسن […]

حکومت کا 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اضافی الاؤنس لینے والے 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ناکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کی سمری کل کابینہ کے اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کی سمری کےمطابق، ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم ، سینیٹ و […]

پاکستان میں 65 برس اور زائد عمر والوں کیلیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان

پاکستان میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، کورونا ویکسین رجسٹریشن کے لیے […]