افغان طالبان پر کچھ اثر رسوخ ہے مکمل کنٹرول نہیں:سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغان طالبان پر پاکستان کا کچھ اثر ورسوخ ہے تاہم ان کے اوپر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں جب کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ افغان حکومت کو کرنا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا […]

نیپال میں پہلی بار عہدہ صدارت کے لیے خاتون صدر کا انتخاب

دنیا کے اکثر ممالک میں اب خواتین کا سیاست میں کردار بڑھتا جا رہا ہے اور عوام کی اکثریت انہیں اپنا نمائندہ منتخب کر رہی ہے جب کہ اسی تناظر میں نیپال میں موجودہ انتخابات کے بعد اس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جہاں پہلی مرتبہ ملک میں عہدہ صدارت کے لیے خاتون […]

نوسالہ بچی زلزلے میں اپنا تباہ شدہ گھر دیکھ کے آبدیدہ

چترال کی نو سالہ نوشین زلزلے میں زمین بوس اپنے آشیانے کو دیکھ کرآبدیدہ ہوگئی۔۔۔۔ نوشین اوراس کے اہل خانہ حکومتی امداد کے منتظر نوسالہ نوشین نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اسکے والد کی ان تھک محنت سے بنا چھوٹا سا آشیانہ ڈیڑھ منٹ میں ملیا میٹ ہوجائے گا۔۔۔ نوشین کا والد دیہاڑی […]

چترال کا ۳۵۰ سالہ پرانا شاہی قلعہ زلزلے سے شدید متاثر،شاہی قلعے کا قدیم مینار بھی زمین بوس ہوگیا

وادی چترال کی خوبصورتی آنکھوں کوخیرہ کردینے والی ہے لیکن حالیہ زلزلے نے یہاں نہ صرف ہرطرف تباہی مچا دی ہے بلکہ تاریخی عمارات بھی شدید متاثرہ ہوئی ہیں۔۔۔ وادی چترال کا ۳۵۰ سالا قدیمی شاہی قلعہ زلزلے کی زد میں آ گیا یہ قلعہ وادی چترال کی شناخت اورخوبصورتی کا شاہکار نمونہ ہے جسے […]

گلگت بلتستان میں تباہ کن زلزلہ پورا خطہ متاثر

حالیہ زلزلے میں پاکستان کے جو علاقے کے شدید متاثر ہیں ان میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے مطابق 26اکتوبر کا زلزلہ تباہ کن تھا ۔ گلگت بلتستان میں10افراد کے جاں بحق اور 30افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 390کے مکانات کو شدید نقصان […]

شرمین عبید چنائے کی ڈاکومینٹری کا امریکہ میں پریمیئر

پاکستان کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈاکومینٹری فلم میکر شرمین عبید چنائے کی نئی ڈاکومینٹری فلم ’سونگ آف لاہور‘ (لاہور کا نغمہ) کا پریمیئر نومبر میں امریکہ کے تین شہروں میں کیا جائے گا۔ اس فلم میں ان کے شریک پروڈیوسر اور ڈائریکٹر امریکہ سے تعلق رکھنے والے اینڈی شوکن ہیں۔ یہ ڈاکومینٹر ی امریکہ کے […]

پہلے مناسب لباس پہنو پھرانٹرویودوں گا

جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ اسلام سے اپنی قربت کیلیے کافی مشہورہیں اور ہمیشہ ایسے معاملات سے دوررہتے ہیں جواسلامی نقطہ نظرسے درست نہ ہوں۔ بھارت کے خلاف میچ کے بعد بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا، بھارتی چینل کی خاتون اینکر ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اورجنوبی افریقی […]

فیس بک نے 10 نئے فیچرز متعارف کرادیئے

فیس بک اور واٹس ایپ میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ نت نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ایسے ایسے فیچرز اس میں شامل ہورہے ہیں جس سے اکثر فیس بک صارف واقف ہی نہیں ہیں جب کہ ان کے استعمال سے صارفین کئی مزید فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ لائیو ویڈیو اسٹریمنگ: فیس بک نے […]

قبلے کے رخ کا تعین کرنے والی جائے نماز تیار

ترکی میں ماہرین نے قبلے کی سمت کا تعین کرنے والی جائے نماز متعارف کرادی۔ ترکی میں ماہرین نے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک ایسی جائے نماز متعارف کرائی ہے جو قبلے کی سمت بتانے میں مددگارثابت ہوگی۔ اس جدید جائے نماز کو جیسے ہی نماز کے لیے رکھا جائے تو یہ خود بہ خود […]

افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار مشکوک ہے: عبداللہ عبداللہ

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے طالبان کیخلاف کارروائی سے انکار کے بعد افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر شک ہے۔ افغان وزرا کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے وزیراعظم نوازشریف کے اس بیان پر کہ پاکستان ایک ہی وقت میں طالبان سے […]