بینظیر قتل کیس کا فیصلہ،مشرف اشتہاری قرار، پولیس افسران گرفتار

اسلام آباد: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق 5 گرفتار ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ سابق سٹی پولیس افسر (سی پی او) خرم شہزاد اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سعود عزیز کو مجرم قرار دے کر 17، 17 سال قید کی […]

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، 4 اہلکار گرفتار

اسلام آباد کے علاقے راول ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص کے جان بحق اور دوسرے کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ مقتول عنایت شاہ اور اعجاز شاہ مارگلہ ٹاون میں قائم گھر آہے تھے انسداد دہشت گردی […]

’پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہوا‘

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے لیے نئی امریکی پالیسی سامنے آنے کے بعد سے پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال کوئی اعلیٰ سطح کا رابطہ قائم نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے امریکی جنرل جان نکلسن کے الزامات […]

اسلامی تعلیمات امن اور بھائی چارے کا حکم دیتی ہیں: خطبہ حج

مکہ المکرمہ: شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتریٰ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور اسلامی تعلیمات دنیا بھر میں امن اور بھائی چارے کا حکم دیتی ہیں۔ میدان عرفات میں قائم مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتریٰ نے خطبہ حج کے دوران فرمایا کہ بحیثیت […]

نیا سسٹم درکار ہے، پانی کی نکاسی فوری نہیں ہوسکتی، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل نہیں ہوسکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کو نیا سیوریج سسٹم درکار ہے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو بھی بتا دیا کہ مربوط نظام شہر کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے۔ […]

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض چل بسا

پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض چل بسا جس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار931تک پہنچ گئی ہے ۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں حفیظ الرحمٰن پلوسی کا رہائشی ڈینگی وائرس سے جاں بحق […]

عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3رکنی انکوائری کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انکوائری کمیٹی پہلے شوکاز نوٹس کے جواب سے مطمئن نظر نہیں آتی۔ کمیٹی نے ابتدائی سماعت میں عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہےجس میں ان سے دوبارہ […]

اٹھارہ قیراط سونے سے بنا انوکھا ٹوائلٹ

نیویارک کے میوزیم میں ایک انوکھا ٹوائلٹ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو کسی اور شے سے نہیں بلکہ خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے ۔ اطالوی آرٹسٹ موریزو کیٹلین نے اٹھارہ قیراط سونے سے انوکھا ٹوائلٹ تیارکیا ہے جسے امریکی شہری ٹکٹ خرید کر استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ […]

چین ، طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ

چین میں گزشتہ دنوں شدید بارشوں اور طوفانوں نے شہریوں کا نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی ایک تازہ فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں مٹی کا تودہ گرنے کے خطرناک مناظر کوکیمرے میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔ چین میں ہونے […]

امریکا سے تعلقات کے جائرے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: امریکا کی نئی افغان پالیسی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد پاک-امریکا تعلقات سے متعلق پالیسی ترتیب دینے اور اس حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کو ہدایات جاری کردیں۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا […]