پاکستانی معیشت بھٹو نے تباہ کی؟

عمران خان نے چینی کمپنیوں سے درخواست کی کہ پاکستان کو انڈسٹریلائز کرنے میں پاکستان کی مدد کریں اور میرا دل لہو سے بھر گیا ۔ یاد آیا کہ بھٹو کے دور میں کس بے رحمی سے ہم نے اپنی انڈسٹری اپنے ہی ہاتھوں تباہ کی اور آج پچاس سال بعد کس بے بسی سے […]

دلی کے امیرزادے اور قومی انحطاط

مرزا فرحت اللہ بیگ جدید اردو نثر کے بانیوں میں سے ہیں۔ 1883میں پیدا ہوئے اور 1927میں انتقال ہوا۔ مرزا صاحب کی شاہکار تحریر ’نذیر احمد کی کہانی‘ ہے۔ ہمارے ہاں اسکول کے نصاب میں اِس سوانحی خاکے کا ایک دلچسپ اقتباس شامل کیا جاتا ہے لیکن اِس طویل تحریر کا ایک نہایت سبق آموز […]

پراندے، پتنگیں اور پینجے

ایوانوں میں طعنوں، جگتوں اور گالیوں کےسوا کیا ہے؟قبرستانوں سے مردے چوری ہو رہے ہیں شفاخانوں میں موت ناچ رہی ہےدواخانوں میں دوائیں جعلی’’خاندانوں‘‘ کے اکائونٹس جعلی جوانوں میں بیروزگاری بہت خزانوں میں بھاں بھاں کا سماں اور ڈی ویلیو ایشن کی ڈائندکانوں میں تول پورا نہیں مکانوں میں مکین سہمے ہوئےرمضانوں میں مہنگائی عروج […]

’’سندھ آدھا تمہارا آدھا ہمارا‘‘ نعرہ کے مضمرات

خالد مقبول صدیقی اینڈ کمپنی کو سمجھنا ہوگا کہ کراچی اب صرف ان کا نہیں رہا۔وہ ’’باقیات‘‘ ہیں جو ایم کیو ایم کے ساتھ ’’پاکستان‘‘ کا لاحقہ لگاکرقومی اور سندھ اسمبلی میں کسی نہ کسی صورت پہنچ گئے اور وفاق میں تحریک انصاف کی کمزور تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دووزارتیں بھی حاصل کرلیں۔ جولائی2018ء […]

نصاب کا جدید تصور اور استاد

تعلیمی حلقوں میں ہمیشہ کی طرح آج کل بھی ایک ہی موضوع زیربحث ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں کیسے معیاری بہتری لائی جائے؟ اس سلسلے میں سیمینار اورکانفرنسز میں مختلف تجاویز زیرغور آتی ہیں۔ تعلیمی معیار میں بہتری کی بحث میں نصاب میں تبدیلی کو شرطِ اول قراردیا جاتا ہے۔مختلف سطح پرپڑھائے جانے […]

امریکہ اتنا بھی مکمل نہیں

امریکہ کتنا طاقتور ہے؟ کیا اب بھی عالمی سطح پر ایک نا قابل شکست طاقت ہے؟ اپنے مخالفین‘ اتحادیوں اوردیگر ممالک پر خواہشات کے مطابق؛ اپنی پالیسیوں کو نافذ کرانے میں کامیاب ہوسکتا ہے؟ کیا ان کی پالیسیوں کے ساتھ چلنے کے لئے تمام ممالک کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ‘ خطرناک‘ […]

صرف بیس روپے کے لیے

موٹر سائیکل رکا‘ نوجوان نیچے اترا اور ’’ذوالفقار کون ہے؟‘‘ کا نعرہ لگادیا‘ ذوالفقار اٹھ کر سیدھا ہوا‘ نوجوان نے غصے سے کہا ’’لو پھر تم بیس روپے لے لو‘‘ ساتھ ہی پستول نکالا اور فائرنگ شروع کر دی‘ گولی ذوالفقار کے دل پر لگ گئی‘ نوجوان اطمینان سے موٹر سائیکل پر بیٹھا اور فرار […]

اہلِ لنکا نے ہی لنکا ڈھا دی

انگریزی محاورہ ہے کہ لڑائی کے بعد جو مکا یاد آئے اسے اپنے منہ پر مار لیں۔ تین برس پہلے آل سیلون جمیعت العلما نے متعلقہ سرکاری محکموں کو خبردار کیا کہ کچھ انتہا پسند مسلمان نوجوانوں کو شدت پسندی کی جانب راغب کر رہے ہیں۔بالخصوص ظہران ہاشم نامی ایک شخص سوشل میڈیااور بطورِ خاص […]

سمندروں میں دو لاکھ نئے وائرس دریافت

جرمنی: سمندروں کے سینے میں کئی راز دفن ہوتے ہیں اور اب دنیا بھر کے گہرے پانیوں میں ایک دو نہیں بلکہ 195,728 ایسے وائرس ملے ہیں جو اب تک سائنس دانوں کی نگاہوں سے اوجھل تھے۔ ’سیل‘ نامی سائنسی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق زمین پر ایک برفیلے قطب سے لے کر دوسرے […]

پیر : 29 اپریل 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]سوئٹزرلینڈ بھی ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ چینی منصوبے میں شامل[/pullquote] سوئٹزرلینڈ کے صدر اُوئلی ماؤریر نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ پروگرام میں شمولیت کی مفاہمت پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس انتہائی جامع پروگرام کے تحت بندرگاہوں، سڑکوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کے […]