جدید مرثیہ نگاری سے مرثیہ گوئی تک کا سفر

ابتدا میں مرثیہ گوئی ادبی صنف نہ تھی اس لئے بگڑے شاعر کو”مرثیہ گو”کہا جاتا تھا ۔اب یہ مقبول صنف ہی نہیں بلکہ ادب کا قیمتی سرمایہ بن چکا ہے. مرثیہ میں یہ عظمت و وقار میر انیس اور مرزا دبیر کے دم سے ہی ہے۔اردو میں مرثیہ نگاری عربی اور فارسی سے زیادہ جاذب […]

امریکہ کی پلان “ون” اور پلان “ٹو” کے تحت چین تک زمینی رسائی…

پانچ اگست 2019 تاریخ میں ایک سیاہ دور کے آغاز کے لئے ایک سیاہ دن کے طور پر جانا جائے گا جب ہندوستان نے اپنی فوج کے اضافی دستوں کو مقبوضہ کشمیر میں داخل کیا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔ ستر سال سے زائد کا وقت بیت چکا ہے جب کشمیر میں […]

بھارت نے ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے بعد مودی سرکار کا مسلمانوں کے خلاف ایک اور نیا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار نے بھارتی ریاست آسام میں بنگلادیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں […]

ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 60 ارب روپے کی کمی کا سامنا

اسلام آباد: ایف بی آر کو ماہانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے میں 60 ارب روپے کی کمی کا سامناہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو اگست 2019 میں 352 ارب روپے کا ہدف پورے کرنے میں 60 ارب روپے کے ریونیو کی کمی کا سامنا ہےکیوں اس سے اب تک رواں ماہ کے دوران […]

گھنٹہ وہ بھی ادھا ۔

کشمریوں کو نصف گھنٹہ کی یکجہتی سے زیادہ کی ضرورت ہے ۔ قومی زندگی کے بہتر سال کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ۔ بہتر سال کشمیری خون کے نام پر پاکستان کو سیکورٹی ریاست بنائے رکھا گیا ۔ قومی زندگی کے پورے بہتر سال کشمیر کے نام پر دنیا بھر سے جدید ترین […]

ہم آہستہ آہستہ مرتے ہیں

گائوں میں اپنے خاندان کے قبرستان میں کھڑا تھا اور کچھ یاد نہیں آ رہا تھا کون کہاں دفن ہے ۔ صرف دو قبروں پر کتبے لگے تھے ۔ مٹی کی کچھ ڈھیریاں تھیں اور یادوں کا ہجوم ۔ ان ڈھیریوں میں میرے اپنے ہی دفن تھے۔ مگر کون کہاں تھا ، کچھ معلوم نہ […]

سنتا اور سوچتا جا، شرماتا جا

بے بسی کا عالم اس لئے انتہا پر ہے کہ ہر طرف بے حسی کا سا عالم ہے۔ اشرافیہ سے لے کر عوام تک ’’برپشم قلندر‘‘ اور ’’ٹھنڈ پروگرام‘‘ ہی آرڈر آف دی ڈے ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہونا ہوانا کچھ نہیں، رونا چیخنا چلانا کچھ لوگوں کے مقدر میں لکھ دیا گیا […]

نظریاتی نعرے میں سوال کی سرگوشی

ٹھیک 80برس پہلے اواخر اگست کے یہی دن تھے۔ نازی جرمنی کا وزیر خارجہ ربن ٹراپ اشتراکی روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا۔ جہاں اس نے سوویت وزیر خارجہ مولوٹوف کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کئے کہ جرمنی اور سوویت یونین ایک دوسرے کے خلاف جنگ نہیں کریں گے۔ یہ معاہدہ نظریاتی سوچ رکھنے والوں […]

دائیں بازو کی قدامت پسند دنیا

رواں صدی کے آغاز میں عام خیال یہی تھا کہ اب دنیا پر ترقی پسند راج کریں گے مگر دوسری دہائی میں پانسہ پلٹ گیا۔ براعظموں میں آبادی سے محروم انٹارکٹکا کو چھوڑئیے۔ امریکہ سے شروع کرتے ہیں۔ شمالی امریکہ میں روایتی سیاسی خیالات اور قدامت پسند نظریات کے حامل ڈونلڈ ٹرمپ نے سفید فام […]

موقف دوسروں کا اور تعبیر ہماری

ہم کشمیر کی موجودہ صورتِ حال کے حوالے سے متاثرہ فریق ہیں ‘ چین کے علاوہ اہم سربراہانِ ریاست وحکومت اوراقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا کوئی واضح پالیسی بیان نہیں آیا‘ ہماری وزارتِ خارجہ خود ہی اُن کی ترجمان ہے‘یہ اشعار ہمارے حسبِ حال ہیں: زِ اِختلاف ایںو آں‘سر رشتہ را گم کردہ اَم […]