نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم نے نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے اور اب ملک میں پرانا نظام نہیں چل سکتا۔ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس کے سینئر افسران کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکریٹری […]

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے نام تجویز کر دیئے

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے۔ ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کا جواب دے دیا۔ خط کی کاپی چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کر […]

افریقہ:ایک دن میں دو سال کے برابر بارش:120 افراد ہلاک

مشرقی افریقا میں ایک روز میں دو سال کے برابر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی اور صرف کینیا میں مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ اقوام متحدہ اور فیمین ارلی وارننگ سسٹم نیٹ ورک کے مطابق افریقی ملک ڈجی بوٹی میں صرف ایک روز میں دو سال […]

6 ہفتوں میں آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ ہو جائے گا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی حکومت کی غلطیوں اور پنجاب حکومت کی خراب کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا 18 ویں ترمیم میں تبدیلی آئینی طریقے سے ہی لائی جا سکتی ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے […]

طلبہ یکجہتی مارچ میں نمایاں لال رنگ کا مطلب کیا ہے؟

گزشتہ روز پروگریسیو اسٹوڈنٹس کلیکٹیو، اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور ان کے ساتھ شامل دیگر طلبہ تنظیموں نے یونین کی بحالی کے لیے طلبہ یکجہتی مارچ کیا۔ مارچ میں طلبہ سمیت متعدد افراد نے شرکت کی جس میں یونین کی بحالی اور طلبہ کے حقوق سے متعلق مطالبات پیش کیے گئے۔ اس دوران بینرز، پلے کارڈز، […]

دنیا کے پہلے ’جیٹ انجن ڈرون‘ کی پرواز کا کامیاب تجربہ

نیویارک: اسمارٹ فون کی طرح ڈرون بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مرصع ہوکر آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، اب ڈرون کو جیٹ طیارے کی طرح بنا کر تیز رفتار پرواز کا ایک اہم تجربہ کیا گیا ہے۔ ڈیلاس میں واقع فیوژن فلائٹ نامی کمپنی نے کواڈ کوپٹر ڈرون پر جیٹ انجن لگا […]

پینسل سے کاغذ پر حقیقت کے رنگ بھرنے والا فنکار

دنیا میں بہت سے لوگ اس صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں کہ وہ کسی بھی چیز کو دیکھ کر پینٹنگ یا اسکیچنگ کے ذریعے اسے حقیقت سے قریب تر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کافی لوگ اس کوشش میں کامیاب بھی ہوتے ہیں اور شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیتے […]

نیا نہیں پرانا پاکستان

علی سفیان آفاقی انتہائی نفیس، نستعلیق اور نک سک آدمی تھے۔ میر ٹھ سے آئے، لاہور میں آباد ہوئے اور ماڈل ٹائون میں رہائش اختیار کی۔ صحافت کے ساتھ ساتھ کہانی نویسی، ہدایت کاری، فلم سازی کے میدان میں خود کو منوایا۔ آپ نے نہ صرف اردو صحافت میں ’’فلمی صفحہ‘‘ متعارف کرایا بلکہ پاکستان […]

مایوس کن کارکردگی: سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ناموں پر غور ہو گا تاہم ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم […]

’’مرحوم‘‘ کی وفات!

ڈاکٹر خدا بخش مرحوم ایک زمانہ میں میرے ہمسائے تھے۔ مرحوم ان کا تخلص نہیں تھا بلکہ انہوں نے یہ لفظ نام کا حصہ محض اس لئے بنا رکھا تھا تاکہ انہیں اور ان کے مریضوں کو موت ہمیشہ یاد رہے۔ مرحوم کے قریبی دوستوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایم بی بی ایس […]