سپاہ صحابہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سپاہ صحابہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور معروف خطیب علامہ مسعودالرحمن عثمانی غوری ٹاؤن اسلام آباد میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔ علامہ مسعود الرحمان عثمانی کالعدم تنظیم سپاہ
صحابہ کے انتہائی اہم رہ نما اور خطیب تھے ۔ وہ اپنے نظریات کے ساتھ انتہائی شدت کے ساتھ وابستہ رہنے کی وجہ سے معروف تھے ۔ ان پر پہلے بھی کئی بات قاتلانہ حملے ہوئے ۔ اتفاق کی بات ہے کہ علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی اہلیہ بھی گذشتہ برس پانچ جنوری کو انتقال کر گئی تھیں ۔ مذہبی رہ نماؤں نے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ علامہ مسعود الرحمان عثمانی انتخابات میں مولانا احمد لدھیانوی اور علامہ معاویہ اعظم کے درمیان کیسسز کی وجہ سے شدید نالاں تھے ۔ انہوں نے جماعت کارکنوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ جہاں سیاست کی وجہ سے جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جائے وہاں رہ نماؤں کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے ۔

https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=317344617940660&id=100089953711919

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے