لائبریری سے لی گئی کتاب 75 سال بعد واپس کردی گئی

نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک لائبریری سے کتاب حاصل کرنے والے شخص نے 75 سال بعد کتاب واپس جمع کرادی۔

جرسی سٹی فری پبلک لائبریری کا کہنا تھا کہ 89 سالہ بوب جیبلونسکی نے جیمز جے فیرس ہائی اسکول کی برانچ سے 1947ء سے مصنف اوڈن روڈولف کی کتاب ہٹلر کا اجراء کرایا تھا۔

جیبلونسکی کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں اپنے گھر کی تنظیمِ نو کے دوران یہ کتاب دوبارہ ملی اور وہ یہ چاہتے تھے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے واپس لائبریری تک پہنچایا جائے۔
کتب خانے کے مہتمم کا کہنا تھا کہ کتاب بہترین حالت میں ہے اور اس میں اس کا اصلی ریفرنس کارڈ بھی موجود ہے۔

آفیشلز کا کہنا تھا کہ جیبلونسکی کو 75 سال تک کتاب رکھنے کے جرمانے کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی کیوں کہ مارچ 2021ء سے لائبریری میں جرمانے کا معاملہ ختم کردیا گیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں وِنی پیگ پبلک لائبریری نے بتایا تھا کہ ڈینیئل ای جیسی کی کتاب بیس بال حال ہی میں واپس کی گئی جبکہ اس کتاب کو 18 جون 1974ء کو واپس کیا جانا تھا تاہم، اس لائبریری نے بھی 2021ء میں لیٹ فیس کو ختم کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے