حلب میں فوج کی بمباری ، پوپ کی جنگ بندی اپیل

شامی صوبے حلب میں حکومتی فورسز کی بمباری گیارہویں روز میں داخل ہوگئی۔ ابتک بمباری میں چالیس بچوں سمیت ڈھائی سو کےقریب شہری لقمہ اجل بن گئے ہیں

۔
شامی صوبےحلب پردمشق حکومت کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔دس روز سےجاری بمباری میں ابتک کم از کم ڈھائی سو شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔مرنےوالوں میں کم از کم چالیس بچے بھی شامل ہیں۔شہری علاقوں پر شامی فضائیہ کی بمباری کےنتیجےمیں ہونےوالی ہلاکتوں کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہےشام میں بشارالاسد کی حکومت شہریوں کے خلاف بدترین مظالم میں ملوث ہے

۔کیتھولک مسیحیوں کےمذہبی پیشواپوپ فرانسس نےشہریوں کی ہلاکتوں پرگہرےدکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئےتنازع کےتمام فریقوں سےجنگ بندی پرعملدرآمد کی اپیل کی ہے۔انہوں نےمذاکرات کو ہی تنازع کا واحد حل قراردیا۔پوپ فرانسس نےاپیل کی کہ جنگ کےخاتمے کیلئے تمام فریق مذاکرات کو کامیاب بنانے میں بھرپورکرداراداکریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے