سعودی عرب :مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الاضحی کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالاضحی کی نماز ادا کردی گئی۔

امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحی کےاجتماعات ہوئے، عید کا سب سے بڑا اجتماع ابوظہبیکی شیخ زید مسجد میں ہوا۔

حجاج کرام مزدلفہ میں دعاؤں میں مصروف کچھ دیر بعد بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے جائیں گے ، کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول دیںگے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات کی شب منیٰ پہنچے اور انہوں نے وہاں حجاج کرام کو سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ سمیت یورپ اور امریکا میںبھی عیدالاضحی آج منائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے