اتوار : یکم ستمبر 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]سعودی عسکری اتحاد کے حوثی ملیشیا پر فضائی حملے، درجنوں ہلاکتیں[/pullquote]

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے آج اتوار کو یمن میں حوثی باغیوں کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں پچاس سے زائد ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ سعودی ٹیلی وژن کے مطابق حملوں کا ہدف ذمار کے مقام پر قائم ڈرونز اور میزائل کا ایک بڑا گودام تھا۔ حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المصیرہ کے مطابق ان حملوں میں ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا اور کئی قیدیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ ملبے کے نیچے سے اب تک چالیس سے زائد نعشیں باہر نکالی جا چکی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے ایک عمارت پر چھ حملے کیے گئے۔

[pullquote]ڈوریان کیٹگری پانچ کا انتہائی خطرناک طوفان بن گیا[/pullquote]

سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے ادارے نے ڈوریان طوفان کی کیٹگری پانچ کر دی ہے، جو انتہائی خطرناک ترین طوفان کی ہوتی ہے۔ قبل ازیں کیٹگری چار کا خطرناک طوفان ڈوریان اتوار یکم ستمبر کی علی الصبح شمالی باہاماس سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ اس طوفان کے ساتھ چلنے والے زوردار جھکڑوں کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ایسا امکان ہے کہ طوفان ڈوریان کا رخ باہاماس کے بعد شمال مشرق کی جانب ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا خاص طور پر اس خطرناک طوفان کے راستے پر ہے۔ آج اتوار سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے رہائشیوں کی محفوظ مقام پر لازمی منتقلی شروع کی جائے گی۔ سمندری طوفان ڈوریان امکاناً پیر کی شام یا منگل کی علی الصبح امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

[pullquote]طالبان کی طرف سے ایک اور افغان شہر پر حملہ[/pullquote]

افغان طالبان نے آج اتوار کے روز ایک اور افغان شہر پر بڑا حملہ کیا ہے۔ گزشتہ روز طالبان نے قندوز پر کئی سمتوں سے چڑھائی کی تھی اور اس حملے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ طالبان کی طرف سے صوبہ بغلان کے دارالحکومت پُل خمری پر یہ حملہ امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے اس بیان کے کئی گھنٹوں بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے دوحہ مذاکرات کے دوران قندوز میں کیے جانے والے بڑے حملے کے خلاف طالبان کو متنبہ کیا تھا۔ خلیل زاد آج اتوار کو کابل پہنچے تاکہ افغان حکومت کو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اعتماد میں لیا جا سکے۔ خلیل زاد اور طالبان دونوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا نواں راؤنڈ ختم ہو گیا ہے۔

[pullquote]دوسری عالمی جنگ کی ابتدا کو اسی برس پورے ہو گئے[/pullquote]

دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت آج اتوار کو دوسری عالمی جنگ شروع ہونے کے 80 برس پورے ہونے پر پولینڈ میں جمع ہیں۔ ویلون منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائرنے اس جنگ کے متاثرین سے معافی طلب کی۔ یکم ستمبر 1939ء کو نازی جرمنوں نے ویلون پر سب سے پہلے حملہ کیا تھا۔ اس لڑائی کے دوران پولینڈ کے کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی تھیں اور ان میں اس ملک میں آباد تین ملین یہودی شہری بھی شامل تھے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب پولش دارلحکومت وارسا میں آج ہی منعقد ہو رہی ہے۔

[pullquote]امریکا میں بلا اشتعال فائرنگ کا ایک اور واقعہ، پانچ ہلاک[/pullquote]

امریکی ریاست ٹیکساس کے مغربی حصے کے شہر اوڈیسا میں بلا اشتعال فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مبینہ ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم نے اوڈیسا کے علاوہ ہمسایہ شہر مِڈلینڈ میں بھی فائرنگ کی تھی۔ زخمیوں میں اکیس عام شہری اور تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے مبینہ ملزم کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اسی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر ایل پیسو میں چار ہفتے قبل ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے میں بائیس انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

[pullquote]ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر مظاہرین کا دھرنا[/pullquote]

ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی ہوائی اڈے میں جمع ہو گئے ہیں۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق پولیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہوائی اڈے کو آنے والی ٹرینوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔ تین ہفتے قبل بھی جمہوریت نواز مظاہرین ہوائی اڈے کی عمارت میں داخل ہو کر احتجاج کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے فضائی آمدو رفت کو دو دنوں کے لیے روکنا پڑا تھا۔

[pullquote]اسرائیلی ڈرون کی جانب سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاعات[/pullquote]

ایک اسرائیلی ڈرون کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں۔ لبنانی فوج کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے سرحد کے قریب واقع جنگلات میں ایک آتش گیر مادہ گرایا، جس سے وہاں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی فوج کی جانب سے کیے جانے والی ایک کارروائی کی وجہ سے لبنانی سرحد کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔

[pullquote]پوپ فرانسس لفٹ میں پھنس گئے[/pullquote]

ناروے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ اکتیس اگست کو تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر پر سوار پانچ مسافر اور ایک پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی عمریں بیس کی دہائی میں بتائی ہیں۔ تباہی کے شکار ہیلی کاپٹر کی ملکیتی کمپنی ہیلیٹرانس نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ حادثہ کن حالات میں رونما ہوا۔ نارویجین حکام نے اس حادثے اور ہلاکتوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

[pullquote]ناروے میں ہیلی کاپٹر تباہ، نصف درجن ہلاکتیں[/pullquote]

افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ فریقین امن ڈیل کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاہدہ طے ہونے سے افغانستان میں پرتشدد حالات میں کمی ہو گی اور تمام افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کے دروازے بھی کھل جائیں گے۔ اس کے بعد ہی افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بھی براہ راست رابطہ کاری ممکن ہو گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نواں دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہو گیا ہے۔

[pullquote]طالبان کے ساتھ امن ڈیل کے انتہائی قریب ہیں، امریکی مندوب[/pullquote]

افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ فریقین امن ڈیل کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاہدہ طے ہونے سے افغانستان میں پرتشدد حالات میں کمی ہو گی اور تمام افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کے دروازے بھی کھل جائیں گے۔ اس کے بعد ہی افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بھی براہ راست رابطہ کاری ممکن ہو گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نواں دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہو گیا ہے۔

[pullquote]دو وفاقی جرمن ریاستوں میں الیکشن[/pullquote]

جرمنی کی دو مشرقی ریاستوں میں نئی ریاستی اسمبلیوں کے آج اتوار کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ تقریباً ساڑھے چھ ملین ووٹرز سیکسنی اور برانڈن برگ کی اسمبلیوں کو منتخب کریں گے۔ ان ریاستوں میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اِس کے ووٹ بینک میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ ایسا امکان ہے کہ کسی ایک ریاست میں اے ایف ڈی کو پہلا مقام حاصل ہو سکتا ہے۔ سیکسنی میں کئی برسوں سے سی ڈی یو برسراقتدار ہے اور برانڈن برگ میں سوشل ڈیموکریٹس نے ریاستی حکومت تشکیل دی تھی۔

[pullquote]چین اور امریکا کی تجارتی جنگ، نئے محصولات کا نفاذ ہو گیا[/pullquote]

چینی مصنوعات پر آج اتوار یکم ستمبر سے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے محصولات کا نفاذ ہو گیا ہے۔ امریکی حکومت نے درآمد کی جانے والی مختلف چینی مصنوعات پر اضافی پندرہ فیصد درآمدی ٹیکسوں کا نفاذ کیا ہے۔ ان محصولات کا حجم 112 بلین ڈالر کے مساوی ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق نئے محصولات سے عام اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا یقینی امکان ہے۔ دوسری جانب چین نے بھی درآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات پر پانچ سے دس فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ رواں برس دسمبر سے چین سے امریکا درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر محصولات کا نفاذ ہو جائے گا۔

[pullquote]انڈونیشی صوبے پاپوا میں مظاہروں کے بعد درجنوں افراد گرفتار[/pullquote]

انڈونیشی حکام نے انتہائی مشرقی علاقے پاپوا میں پرتشدد مظاہروں کے بعد درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پاپوا صوبے کی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کو عمارتوں کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور لوٹ مار کے الزامات کا سامنا ہے۔ان مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین نے مختلف عمارتوں کو آگ بھی لگا دی تھی۔ پاپوا میں یہ گرفتاریاں دو ہفتوں کے مسلسل عدم استحکام اور انتشار کے بعد کی گئی ہیں۔ پاپوا صوبے کے دارالحکومت جیا پورا میں صرف پولیس نے کم از کم اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اس علاقے میں علیحدگی پسندی کی کمزور تحریک بھی پائی جاتی ہے۔

[pullquote]ہنڈوراس میں ایک اور صحافی کا قتل[/pullquote]

وسطی امریکی ملک ہنڈوراس میں ایک اور صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ صحافی کا نام ایڈگر خوئل اگیلار بتایا گیا ہے اور اُسے گولی کوپان نامی شہر میں ماری گئی۔ مقتول صحافی کا تعلق ایک ٹیلی وژن نیوز چینل سے تھا۔ ہنڈوراس کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ کے مطابق سن 2001 کے بعد یہ اناسویں صحافی کی ہلاکت ہے اور ہر صحافی پر حملہ حقیقت میں اس ملک میں آزاد زندگی بسر کرنے اور اظہار کی آزادی پر حملہ ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ہنڈوراس میں صحافیوں کے خلاف اکانوے فیصد حملوں میں ملوث افراد سزا سے بچ جاتے ہیں۔ کوپان کا شہر ملکی دارالحکومت سے دو سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے