ایسی پانچ جگہں جہاں موبائل کو چارج پر لگانے سے گریز کریں

جب آپ کے موبائل کی بیٹری کم ہوتی ہے تو آپ اپنے فون کو عام جگہوں پر چارج کرنےلگ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں آپ کو ایسا کرتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوئی بھی یہ پسند نہیں کرتا ہے کہ جب آپ گھر سے دور ہوں اور آپ کے موبائل کی چارجنگ ختم ہو جائے، اگر ایسا ہو تا ہے تو اس مسئلے کو عام جگہوں پر لگے چارجنگ اسٹیشن حل کرد یتے ہیں لیکن ان کا استعمال آپ کو مشکل میں بھی ڈال سکتا ہے۔

ڈریزل یونیورسٹی کے پروفیسر اور فیتھوم سائبر کے سی ای او جیمز گوئپیل کہتے ہیں کہ اس طرح کے چارجنگ اسٹیشنوں اور یوایس بی پورٹ آلات مجرموں کی آپ کے فون تک آسانی رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ وہ 5 جگہیں ہیں جہاں آپ کو اپنے فون کو چارج کرنے کے لیے عوامی یوایس بی پورٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

[pullquote]1: ائیر پورٹ[/pullquote]

ائیر پورٹس پر بہت سے چارجنگ اسٹیشن موجود ہو تے ہیں جہاں آپ اپنے موبائل کو چارج کرنے کے لئے چھوڑ سکتے ہیں لیکن یہاں کسے نامعلوم شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔

[pullquote]2:ٹرین اسٹیشن[/pullquote]

ٹرین اسٹیشنز پر بھی چارجنگ پورٹس لگی ہوئی ہوتی ہیں لیکن اس میں ہمارے موبائل کا حساس ڈیٹا چوری ہو نے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، ایک مجرم ایک بس ٹرمینل یا ٹرین اسٹیشن میں مفت چارجنگ اسٹیشن قائم کرسکتا ہے جب لوگ اپنے فون کو یوایس بی پورٹ میں پلگ کرتے ہیں تو ان کا فون چارج کیا جاتا ہے لیکن ان کے حساس ڈیٹا کاپی ہو سکتا ہے۔

[pullquote]3:ہوٹلز[/pullquote]

ہوٹلز میں بھی صارفین کے لیے موبائل چارج کرنے کے لیے چارجنگ پورٹس لگی ہوتی ہیں، ان پورٹس میں موبائل چارج کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ یہاں بھی آپ کے موبائلز کا ذاتی ڈیٹا چوری ہونے اور آپ کے موبائلز میں خطرناک سافٹ وئیر آپ کو بتائے بغیر انسٹال ہو سکتے ہیں۔

[pullquote]4:رینٹ اے کارز[/pullquote]

آپ کو ان دنوں رینٹ اے کاروں میں بھی چارج کرنے کے لیے یوایس بی پورٹس نظر آتی ہوں گی جہاں صارفین سفر کے دوران موبائل چارج کرتے ہیں لیکن یہاں پر موبائل چارج کرنے سے آپ اپنے موبائل کار میں ہی بھول سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو پتا ہے کہ موبائل کی پورٹ کار کی بیٹری سے چارج ہوتی ہے یہ آپ کے موبائل کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں کیونکہ کار کی بیٹری سے آنے والا پاور موبائل کی بیٹری کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

[pullquote]5: لائبریریز[/pullquote]

لائبریری کو شاید محفوظ جگہ تصور کیا جاتا ہے لیکن آپ اپنے موبائل کو یہاں بھی چارج کرنے سے گریز کریں کیو نکہ لائبریری میں آپ کا موبائل آپ کی پہنچ سے دور ہوسکتاہے اور ادھر بھی آپ کے موبائل کا ڈیٹا محفوظ نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے