’ایل او سی پر جارحیت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بھارتی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے‘

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی ہوئی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی کے آس پاس رہنے والی سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحد کے قریب رہنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے