ایک ہی پرواز میں عمران خان اور چودری نثار لندن روانہ

لاہور: حالیہ دنوں میں ایک دوسرے پر ‘لفظوں کے تیر’ برسانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک ہی جہاز سے لندن روانہ ہوئے۔

عمران خان اور چوہدری نثار لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فلائٹ پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے.

مذکورہ فلائٹ میں چوہدی نثارکا سیٹ نمر ‘ون اے’ جبکہ عمران خان کا سیٹ نمبر ‘ون ایچ’ تھا.

عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین اور علیم خان بھی لندن گئے ہیں، لندن کے 3 روزہ دورے کے دوران عمران خان ڈبلن اور لندن میں آزاد کشمیر کے الیکشن کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے جلسے کریں گے.

پاناما لیکس نے ملکی سیاست میں بھونچال برپا کررکھا ہے. وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز ‘طبی دورے’ پر لندن روانہ ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، لہذا سیاسی حلقے دونوں کی لندن موجودگی کو ایک اور ‘لندن پلان’ سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے دورہ جرمنی کا ذکر کیا تھا، لیکن آج ان کی عمران خان کے ساتھ ایک ہی جہاز میں لندن روانگی کے بعد چہ مگوئیوں کا آغاز ہوگیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے