بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، بزرگ خاتون شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ رکا نہیں ہے، بھارتی فورسز وقفے وقفے سے لائن آف کنٹرول پر آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے ۔

آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بزرگ خاتون شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سےکوتہ لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر گاؤں کی مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 75 سالہ بزرگ خاتون محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا منہ توڑجواب دے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے