سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی گرفتار

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔

اس کے علاوہ عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیکشن قابل ضمانت ہے تاہم اس کی ضمانت عمومی طور پر اسسٹنٹ کمشنر ہی لیتا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے