سب سے لمبا انسانی دانت جس کی لمبائی 37 ملی میٹر ہے!

میونخ: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے لمبے انسانی دانت کا تازہ ریکارڈ درج کیا گیا ہے جو 37.08 ملی میٹر (1.46 انچ) لمبا ہے۔

اس ریکارڈ کے لیے ایک جرمن ڈینٹسٹ ڈاکٹر میکس لیوکاس نے پچھلے سال درخواست جمع کروائی تھی۔ یہ دانت ایک مریض کا ہے جو گزشتہ برس ڈاکٹر میکس کے پاس منہ میں شدید تکلیف کی شکایت لے کر آیا تھا۔

تشخیص کرنے پر معلوم ہوا کہ درد کی وجہ مریض کا ایک دانت ہے جو غیرمعمولی طور پر لمبا ہے۔ ڈاکٹر میکس نے کوشش کرکے اس دانت کو سالم حالت میں نکال لیا۔ احتیاط سے ناپنے پر معلوم ہوا کہ وہ دانت 1.46 انچ یعنی 37.08 ملی میٹر لمبا ہے۔
جب انہوں نے سب سے لمبے انسانی دانت کا ریکارڈ کھنگالا تو معلوم ہوا کہ 2017 میں یہ اعزاز ایک بھارتی نوجوان اُروِل پٹیل کے پاس تھا، جس کے دانت کی لمبائی 1.45 انچ (36.7 ملی میٹر) تھی۔ یہ جاننے کے بعد انہوں نے فوراً گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دائر کردی لیکن اس کی کاغذی کارروائی مکمل ہونے میں ایک سال سے بھی زیادہ کا عرصہ لگ گیا۔

اب انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ موصول ہوچکا ہے جسے وہ اپنے کلینک میں آویزاں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے